Skip to main content

اب چشموں سے جان چھڑائیں

اب چشموں سے جان چھڑائیں 

چشمہ کبھی کبھی انسان کی شخصیت پر ایک بوجھ کی طرح محسوس ہوتا ہے۔۔۔کچھ چہروں پر جچ جاتا ہے اور کچھ چہروں کو سوالیہ نشان بنا دیتا ہے۔۔۔یہ ایک ایسی ضرورت ہے جس کی اہمیت کو وہی محسوس کر سکتے ہیں جن کی بینائی کمزور ہے۔۔۔لیکن وہ اس سے چھٹکارا بھی نہیں پا سکتے کیونکہ لینس لگانا ہر وقت ممکن نہیں اور چشمہ نا لگاؤ تو دیکھنے کی ہمت نہیں۔۔۔تو ایسی صورت میں کچھ گھریلو طریقے آزمائیں اور اپنے چشمے سے چھٹکارا پائیں-


گاجر کا جوس

گاجروں کا موسم بہت قریب ہے اور اب ٹھیلوں پر بھر بھر کر گاجریں آئیں گی۔۔۔وہ تمام لوگ جن کی آنکھوں میں مسائل ہیں وہ سردیوں کی ساری سوغاتوں کا استعمال کرکے اپنی مشکل سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔۔۔۔گاجر کا ایک گلاس روزانہ آپ کی آنکھوں کے لئے بہترین دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔۔۔اس میں وٹامن اے اور سی۔۔۔اس کے علاوہ بی ۱۲۔۔۔اور میگنیشیم وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے بینائی-۔-نِگاہ کے لئے بہترین ہے. 

ہرے دھنئے کا جوس

کہا جاتا ہے کہ ہرے دھنیئے کے جوس کو آئی ڈراپر کی طرح استعمال کرنا چاہئے اور دو سے تین قطرے آنکھوں میں ڈال کر پانچ سے دس منٹ کے لئے آنکھیں بند کرلیں۔۔۔اس سے آنکھوں کو نا صرف سکون ملتا ہے بلکہ بینائی پر بھی کافی فرق پڑتا ہے۔۔۔لیکن کسی بھی ٹوٹکہ کو آزمانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے

آنکھوں کا مساج

پرانے وقتوں میں آنکھوں کا علاج پریشر پوائنٹس اور مساج سے کیا جاتا تھا اور لوگ اس سے مستفید بھی ہوجاتے تھے۔۔۔اپنے آنکھوں کے درمیان والی جگہ کو شہادت کی انگلی سے مساج دیں۔۔۔پپوٹوں کو ایک مخصوص انداز میں گھمانے سے اور پھر مساج کرنے سے بھی فرق پڑتا ہے اور آنکھوں کی باقاعدہ ایکسرسائز ہوتی ہے جس کا معمول بینائی کو بہتر بنا دیتا ہے***

Comments

Popular posts from this blog

سعودی حکومت کا پاکستان کے لیے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

سعودی حکومت کا پاکستان کے لیے سفری  پابندیاں ختم کرنے کا اعلان اسلام آباد:  سعودی حکومت نے پاکستان کے لیے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب نے اقامہ اور وزٹ ویزے پر آنے جانے والوں پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دی ہیں. دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد کرونا وائرس کے پیش نظر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، یہ ٹیسٹ سعودی عرب پہنچنے کے 48 گھنٹے کے اندر کرانا ہوگا۔ یاد رہے کہ چند دن قبل سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سعودی عرب میں یکم جنوری 2021 سے سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرونا وائرس کے باعث مملکت میں لگائی گئیں سفری پابندیاں اگلے سال کے آغاز ہی سے ختم کر دی جائیں گی ۔

پانچویں آل پارٹیز کانفرنس اور تاریخ

پانچویں آل پارٹیز کانفرنس  اسلام آباد: (20 ستمبر 2020) حزب اختلاف کی جماعتوں کی حکومت کے خلاف اب تک کتنی آل پارٹیز کانفرنسز ہوئیں۔ کیا اعلانات ہوئے اور ان پر کس حد تک عمل ہوا۔ --------- پچیس جولائی دوہزاراٹھارہ کو ہونیوالے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی نے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کا موقع فراہم کیا، انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سب سے زیادہ متحرک کردار مولانا فضل الرحمان کا رہااورانہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرنے کی کوششیں کی۔ ------- اپوزیشن جماعتوں کی پہلی اے پی سی اسلام آباد میں مولنا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوئی تاہم پیپلزپارٹی مصروفیت کی وجہ سے شریک نہ ہوسکی لیکن فیصلوں پر اتفاق کیا گیااپوزیشن جماعتوں  پچیس جولائی کے انتخابات کومستردکرکے نئے انتخابات کا مطالبہ کیاجبکہ اراکین کو عہدے پرحلف نہ اٹھانے کے اعلان پراتفاق نہ ہوسکا۔ ------ دوسری آل پارٹیزکانفرنس متفقہ صدارتی امیدوارلانے کیلئے بلائی گئی تاہم اس پربھی اپوزیشن تقسیم ہوگئی اورمتفقہ امیدوارلانےمیں ناکام ہوگئی۔ ------- اپوزیشن جماعتوں کی تیسر...

برطانیہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار

  برطانیہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار برطانیہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار  برطانیہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور اپنی ہی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار۔ عابدہ کریم 7 بچوں کی ماں تھی.  پچھلے ہی ہفتے والد کی تدفین میں شرکت کر کے پاکستان سے برطانیہ لوٹی تھی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک 7 بچوں کی ماں پاکستانی خاتون عابدہ کریم کو قتل کر دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ عابدہ کریم مغربی یارکشائر کے علاقے لیڈز میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ عابدہ کریم کے 37 سالہ شوہر ساجد پرویز پر ان کے قتل کا الزام ہے, میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ساجد پرویز کو لیڈزمجسٹریٹس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیوز رپورٹس کے مطابق مقتولہ عابدہ کریم گزشتہ ہفتے پاکستان سے واپس لوٹ کر برطانیہ گئی تھیں، وہ پاکستان میں اپنے والد کی تدفین کے سلسلے میں آئی تھیں.  عابدہ کریم کی موت کے بعد ان کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، مقتولہ کے ...