چشمہ کبھی کبھی انسان کی شخصیت پر ایک بوجھ کی طرح محسوس ہوتا ہے۔۔۔کچھ چہروں پر جچ جاتا ہے اور کچھ چہروں کو سوالیہ نشان بنا دیتا ہے۔۔۔یہ ایک ایسی ضرورت ہے جس کی اہمیت کو وہی محسوس کر سکتے ہیں جن کی بینائی کمزور ہے۔۔۔لیکن وہ اس سے چھٹکارا بھی نہیں پا سکتے کیونکہ لینس لگانا ہر وقت ممکن نہیں اور چشمہ نا لگاؤ تو دیکھنے کی ہمت نہیں۔۔۔تو ایسی صورت میں کچھ گھریلو طریقے آزمائیں اور اپنے چشمے سے چھٹکارا پائیں-
گاجروں کا موسم بہت قریب ہے اور اب ٹھیلوں پر بھر بھر کر گاجریں آئیں گی۔۔۔وہ تمام لوگ جن کی آنکھوں میں مسائل ہیں وہ سردیوں کی ساری سوغاتوں کا استعمال کرکے اپنی مشکل سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔۔۔۔گاجر کا ایک گلاس روزانہ آپ کی آنکھوں کے لئے بہترین دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔۔۔اس میں وٹامن اے اور سی۔۔۔اس کے علاوہ بی ۱۲۔۔۔اور میگنیشیم وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے بینائی-۔-نِگاہ کے لئے بہترین ہے.
ہرے دھنئے کا جوس
کہا جاتا ہے کہ ہرے دھنیئے کے جوس کو آئی ڈراپر کی طرح استعمال کرنا چاہئے اور دو سے تین قطرے آنکھوں میں ڈال کر پانچ سے دس منٹ کے لئے آنکھیں بند کرلیں۔۔۔اس سے آنکھوں کو نا صرف سکون ملتا ہے بلکہ بینائی پر بھی کافی فرق پڑتا ہے۔۔۔لیکن کسی بھی ٹوٹکہ کو آزمانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے
پرانے وقتوں میں آنکھوں کا علاج پریشر پوائنٹس اور مساج سے کیا جاتا تھا اور لوگ اس سے مستفید بھی ہوجاتے تھے۔۔۔اپنے آنکھوں کے درمیان والی جگہ کو شہادت کی انگلی سے مساج دیں۔۔۔پپوٹوں کو ایک مخصوص انداز میں گھمانے سے اور پھر مساج کرنے سے بھی فرق پڑتا ہے اور آنکھوں کی باقاعدہ ایکسرسائز ہوتی ہے جس کا معمول بینائی کو بہتر بنا دیتا ہے***




Comments
Post a Comment