اسلام آباد: (20 ستمبر 2020) حزب اختلاف کی جماعتوں کی حکومت کے خلاف اب تک کتنی آل پارٹیز کانفرنسز ہوئیں۔ کیا اعلانات ہوئے اور ان پر کس حد تک عمل ہوا۔
---------
پچیس جولائی دوہزاراٹھارہ کو ہونیوالے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی نے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کا موقع فراہم کیا، انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سب سے زیادہ متحرک کردار مولانا فضل الرحمان کا رہااورانہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرنے کی کوششیں کی۔
-------
اپوزیشن جماعتوں کی پہلی اے پی سی اسلام آباد میں مولنا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوئی تاہم پیپلزپارٹی مصروفیت کی وجہ سے شریک نہ ہوسکی لیکن فیصلوں پر اتفاق کیا گیااپوزیشن جماعتوں پچیس جولائی کے انتخابات کومستردکرکے نئے انتخابات کا مطالبہ کیاجبکہ اراکین کو عہدے پرحلف نہ اٹھانے کے اعلان پراتفاق نہ ہوسکا۔
------
دوسری آل پارٹیزکانفرنس متفقہ صدارتی امیدوارلانے کیلئے بلائی گئی تاہم اس پربھی اپوزیشن تقسیم ہوگئی اورمتفقہ امیدوارلانےمیں ناکام ہوگئی۔
-------
اپوزیشن جماعتوں کی تیسری اے پی سی چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے منعقد ہوئی، چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتمام پیش توہوئی لیکن اس میں اپوزیشن جماعتوں کوشکست کاسامنا کرنا پڑا۔
-------
اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتمادمیں ناکامی پرایک بار پھر اے پی سی بلائی لیکن اس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک کی ناکامی کے اسباب سامنے نہ لائے جاسکے اور معاملہ سرد خانے ڈال دیا گیا جبکہ مسئلہ کشمیر پرحکومتی پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا،اسی دوران اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔
-----
بلاول بھٹو زرداری نے انیس مئی دوہزارانیس کوزرداری ہاوس اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں کوافطارڈنرپرمدعو کیا جو بعد میں اے پی سی کی شکل اختیار کرگیا لیکن اس میں حکومت کے خلاف کوئی واضح حکمت عملی سامنےنہ آسکی۔
------
مولانا فضل الرحمان کاآزادی مارچ بھی حکومت کے خلاف کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکا، وزیراعطم کے استعفے سمیت چارمطالبات پیش کئے گئے، اپوزیشن ایک بھی مطالبہ منوانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ اپوزیشن جماعتوں کی پانچویںن آل پارٹیزکانفرنس پیپلزپارٹی کی سربراہی میں منعقد ہورہی ہے اور اب اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے اس کا جواب تو وقت ہی دے گا۔

Comments
Post a Comment